ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قیادت میں کمی کی وجہ سے کانگریس ٹوٹ رہی ہے؛ گجرات میں شکست پرامت شاہ کاگول مول جواب

قیادت میں کمی کی وجہ سے کانگریس ٹوٹ رہی ہے؛ گجرات میں شکست پرامت شاہ کاگول مول جواب

Thu, 10 Aug 2017 01:29:08    S.O. News Service

گاندھی نگر9اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ اور اسمرتی ایرانی کے گجرات سے راجیہ سبھا پہنچنے کے بعد گجرات بی جے پی نے ایک اعزازی تقریب کااہتمام کیاہے۔گجرات کے گاندھی نگر میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ میں اپنی پوری صلاحیت سے ترقی کے لیے کام کرنے کی کوشش کی ہے۔وزیراعلیٰ وجے روپانی اور نائب وزیراعلیٰ نتن پٹیل اس سفرکوآگے بڑھائیں گے۔ریاست میں قانون کا نظام بہترہے۔انہوں نے راجیہ سبھا میں ایک نشست کی ہار پر کہا کہ اگر دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی 150نشستیں جیتتی ہے تو گجرات کی تینوں راجیہ سبھا سیٹوں پر پارٹی کاقبضہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھی تینوں سیٹیں جیت سکتے تھے۔امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ماڈل پیش کیاہے۔انہوں نے ہر ریاست اور معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی کاحل کیاہے۔ریاست کی تمام کمیونٹیزکے لیے ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک سے اکثریت ملی اورمضبوط حکومت بنی۔کانگریس کی قیادت میں کمی کی وجہ سے ٹوٹ رہی ہے۔کوئی اور وجہ نہیں ہے۔کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے امت شاہ نے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے لوک سبھا میں او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دینے کی تجویز پاس کی لیکن کانگریس نے راجیہ سبھا میں اس میں رکاوٹ لگا دی۔


Share: